20 فروری، 2022، 10:53 AM

امریکہ نے روس کوشدید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیدی

امریکہ نے روس کوشدید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیدی

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اس پر سخت معاشی پابندیاں لگائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اس پر سخت معاشی پابندیاں لگائیں گے۔ مونیخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ  اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس پر غیر معمولی پابندیاں لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سرحدیں طاقت کے زور پر تبدیل نہیں کی جاسکتیں،  ہم نے تیز، شدید اور  متحد معاشی اقدامات کی تیاری کی ہوئی ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ہماری پابندیوں میں روس کے مالیاتی ادارے اور اہم صنعتیں شامل ہوں گی، امریکہ صرف معاشی پابندیوں پر ہی نہیں رکے گا، بلکہ امریکہ پابندیوں کے ساتھ نیٹو کے مشرقی حصے کو بھی مزید تقویت دے گا۔

News ID 1909920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha